تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بورس جانسن کے مستعفی ہونے پر تھریسامے کا جشن، رقص کی ویڈیو وائرل

لندن: رہنما کنزرویٹو پارٹی بورس جانسن کے بطور وزیر اعظم مستعفی ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم تھریسامے کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھریسامے کو بورس جانسن کے مستعفی ہونے کے فوری بعد ایک میوزک شو میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے سرخ رنگ کا لباس زیب تب کیا ہے۔

ویڈیو ایک کنسرٹ کی ہے جہاں اسٹیج پر فنکار پرفارمنس دکھا رہے ہیں تو وہیں تھریسامے بورس جانسن کے مستعفی ہونے کی خوشی میں جھوم رہی ہیں۔

بورس جانسن نے متعدد اسکینڈلز کے سامنے آنے اور کابینہ اراکین کے چھوڑ جانے کے بعد بطور وزیر اعظم مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے گزشتہ روز مختصر پریس کانفرنس میں کہا کہ میں وزیر اعظم اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں تاہم نیا وزیر اعظم آنے تک ذمہ داری نبھاؤں گا اور اگلے لیڈر کو میری مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں 90 برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -