تازہ ترین

یورپی یونین سے علیحدگی میں کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں: تھریسامے کا انتباہ

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اراکین پارلیمنٹ کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ڈیل کی حمایت نہ کی تو یورپ سے علیحدگی میں کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے یورپی یونین کے سربراہ اور اہم رہنماؤں سے ملاقات کے باجود بھی بریگزٹ ڈیل کو بچانے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھریسامے نے اپنے ایک بیان میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو مخاطت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر بریگزٹ ڈیل کی حمایت نہ کی گئی تو یورپ سے علیحدگی اختیار کرتے میں مزید کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کی حتمی تاریخ 29 مارچ مقرر ہے، اب یہ علیحدگی کن بنیادوں پر ہو گی، پارلیمان کو یہی فیصلہ کرنا ہے۔

حالیہ مہینوں میں تھریسامے شدید دباؤ کا شکار ہیں، کئی کوششوں کے باوجود مے اراکین پارلیمنٹ قائل کرنے میں ناکام ہیں، جس کی وجہ سے خدشات ہیں کہ برطانیہ کسی ڈیل کے بغیر بھی یورپی یونین سے الگ ہو سکتا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم سے متعلق پیش کیا گیا ترمیمی بل گذشتہ دنوں اراکین نے بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا تھا، ریفرنڈم کے حق میں پچاسی اور مخالفت میں تین سو چونتیس ووٹ پڑے تھے۔

برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم مسترد کردیا

خیال رہے کہ یورپی یونین بھی ڈیل میں مزید ترمیم کے حق میں نہیں ہے، ای یو کے مطابق بریگزٹ معاہدے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر ممکنہ ترامیم کی جاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -