تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت: سینئر اداکار کی لاش باتھ روم سے برآمد

ممبئی: بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 84 سالہ سینئر اداکار کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل انڈسٹری کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار آر جی ایس چیلا ڈورائی چنئی کے علاقے پریانگر میں قائم اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اُن کے بیٹے نے  بتایا کہ ’والد گھر کے باتھ روم سے مردہ حالت میں‌لے، جس کے بعد اہل خانہ انہیں فوراً اسپتال لے کر پہنچے، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ 48 گھنٹے سے بھی پہلے انتقال کرچکے ہیں‘۔

بیٹے کے مطابق ڈاکٹرز نے موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آر جی ایس چیلا ڈورائی نے تامل انڈسٹری کی مشہور فلموں تھیری، مارٹی، سیواجی اور کتھی میں مرکزی جبکہ کیریئر کے دوران 100 سے زائد فلموں میں کردار ادا کیے۔

منفرد اداکاری کی وجہ سے انہیں تامل ہیرو میں منفرد حیثیت حاصل تھی اور اسی وجہ سے مداح انہیں بہت زیادہ پسند بھی کرتے تھے۔

آر جی ایس چیلا ڈورائی کے اچانک انتقال پر ساتھی اداکاروں اور تامل انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے  انڈسٹری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جبکہ مداحوں کا ماننا ہے کہ اُن کے جانے سے جو خلع پیدا ہوا اُسے پُر کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -