تازہ ترین

بے وفائی کرنے والوں کی نشانیاں

نیویارک: تحقیقاتی ماہرین نے شریک حیات سے بے وفائی کرنے والے لوگوں کی تین نشانیاں تلاش کرلیں۔

شریک حیات سے بے وفائی کی کئی وجوہ ہوتی ہیں البتہ اب ماہرین نے تین طرح کی اقسام بیان کیں جن کے حامل افراد میں بے وفائی کرنے یا چھوڑ دینے کا عنصر پایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پہلی قسم میں وہ لوگ شامل ہوتے ہیں جو دوسروں کی توجہ کا مرکز بننا چاہتے، شہرت کی تلاش، ہنسی مذاق کرتے اور دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ اس طرح کے لوگ توانائی سے بھرپور اور سماجی تعلقات زیادہ رکھتے مگر وہ ازدواجی زندگی میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے جس کی وجہ سے بے وفائی کے امکانات بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق دوسری قسم کی شخصیت کے حامل وہ لوگ ہیں جو معاشرے کی مقرر کردہ روایات سے بغاوت کرتے ہیں، ایسے لوگ کسی کی بات کو خاطر میں نہیں لاتے اور اپنی مرضی کی زندگی جینے کے قائل ہوتے ہیں۔

ایسے لوگ دلیل کے ساتھ سوچتے اور عمدہ مقرر بھی ہوتے ہیں مگر روایات اور قوانین کی خلاف ورزی کو فرض سمجھتے ہیں، یہ بھی اپنی شریک حیات سے وفا ٹھیک طرح سے نہیں نبھاتے۔

تیسری قسم میں وہ لوگ شامل ہیں جو حال میں جیتے اور وقت سے خوب لطف اٹھاتے ہیں، اُن کے گرد ہر وقت لوگوں کا گھیرا رہتا ہے، پارٹی، ایڈونچرز، کہانیوں پر مبنی زندگی گزارتے ہیں اور گھر سے زیادہ سماجی تعلقات نبھاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -