تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

سعودی عرب: تارکین وطن دوسرے ممالک کے پاسپورٹ کے حصول میں زیادہ دلچسپی کیوں لے رہے ہیں؟

ریاض: ‘سٹیزن شپ انویسٹ’ نامی امیگریشن فرم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن دوسرے ممالک کے پاسپورٹ کے حصول میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں امیگریشن فرم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ویرونیکا کوڈیمی نے بتایا کہ غیرملکی اب دوسرے ملک کا پاسپورٹ حاصل کرنے میں پہلے سے کہیں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، 2020 کی دوسری ششماہی کے اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں رہنے والے تارکین وطن کی دوسرا پاسپورٹ حاصل کرنے میں دلچسپی 46 فیصد بڑھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم لیبیائی شہریوں کی تعداد زیادہ ہے جو دوسری شہریت چاہتے ہیں جس کے بعد شامی، ہندوستانی، عراقی، لبنانی، یمنی اور مصری تارکین بھی اسی صف میں شامل ہیں۔

ویرونیکا کوڈیمی نے کہا کہ کوروناوبا کے باعث بہت سے لوگوں کو سوچنے کا موقع ملا، مالی اور صحت کے مسائل کے باعث بھی شہری ایسے مملکت منتقل ہونا چاہتے ہیں جہاں صحت کا بہترین نظام موجود ہو۔

سٹیزن شپ انویسٹ کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ مالی طور پر بہت سے مستحکم افراد بھی کورونا وبا کے باعث اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ ضروری ویزا نہ ہونے کی وجہ سے اپنے اہل خانہ کو زیادہ محفوظ ممالک نہیں لے جاسکے۔ وہ سرمایہ کاری پروگرام کے ذریعے دیگر ممالک کی شہریت چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں تارکین وطن کی جانب سے منتخب کیے جانے والے 3 سب سے مقبول پروگراموں میں ‘سینٹ کٹس اینڈ نیوس’ 46 فیصد درخواستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد مزید دو پروگرام شامل ہیں۔ یہ مختلف ممالک میں کی جانے والے سرمایہ کاری پروگرامز ہیں۔

Comments

- Advertisement -