تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

یہ لندن پلان کی وجہ سے مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لندن میں کئے گئے معاہدے کی وجہ سےمجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک سے ایک اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل دوپہرسےزمان پارک ایسےلگ رہاتھاجیسےمقبوضہ علاقہ ہو،جب میری ضمانت18مارچ تک تھی توکیوں پھرایساکیاجارہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جس طرح ہمارے لوگوں پرحملہ کیا اس کی کوئی مثال نہیں، کیا وجہ ہے کہ واٹرکینن،آنسوگیس کی خواتین پرگھرمیں شیلنگ کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ میں کیوں ایف ایٹ کچہری نہیں جارہاہوں ، یہ دوبارہ آپریشن کی تیاری کررہے ہیں، جیسے زمان پارک فتح کرنے آرہے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتشارسے بچنے کیلئے صدر لاہورہائیکورٹ بار کے ذریعے حلف نامہ دیا ، اس سےقبل 2مرتبہ ایف ایٹ کچہری پر دہشت گردی کےواقعات ہوچکےہیں اور دہشت گردی کے واقعات میں جج اور وکلاشہید ہوئے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ انہیں پتہ ہے میں سیکیورٹی کی وجہ سےنہیں آرہا، 18 تاریخ کے حلف نامے کےبعدگرفتاری کاکوئی جوازنہیں ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ لندن پلان میں معاہدہ ہواہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا ہے، لندن میں کئے گئے معاہدے  کی وجہ سےمجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں ، یہ کسی قانون کے تحت نہیں اس معاہدےکے تحت ہو رہا۔

انھوں نے کہا کہ صرف انتشار کو بچانے کے لئے میں نے آج انڈر ٹیکنگ دی ، نواز شریف کے کیسز ختم کرنےہیں۔

Comments

- Advertisement -