کراچی میں پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ایسے بہروپیے کو گرفتار کیا ہے جو سوٹ بوٹ پہن کر گھروں کو لوٹتا تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ایسے بہروپیے کو گرفتار کیا ہے جو بزنس مین کا روپ دھار کر کئی گھروں کا صفایا کر چکا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان ایسٹ پولیس نے بتایا کہ ملزم وارداتوں کے لیے بزنس مین کا روپ دھارتا تھا اور سوٹ بوٹ پہن کر مختلف اپارٹمنٹس میں چوریاں کرتا تھا۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ایسی وارداتوں کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں اور بہروپیے چور کو فوٹیجز کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام عارف علی ہے اور اس سے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔