منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

چور مسروقہ مال بیچنے مالک کی دکان پر پہنچ گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

(22 جولائی 2026): شاطر چور اپنی غلطی سے اس وقت پکڑا گیا جب گھر سے چوری کیا گیا سامان گھر مالک کی دکان پر فروخت کرنے پہنچ گیا۔

چوری کا یہ دلچسپ اور منفرد واقعہ بھارت میں پیش آیا، جس میں چور اپنے تئیں ہوشیاری کرتے پکڑا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے علاقے بالیاپور کی مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں ایک ہفتے قبل گھر سے چوری کرنے والا چور مال مسروقہ سمیت اپنی ہی دلچسپ غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ قبل بالیاپور کے رہائشی سادھو پال کے گھر میں چوری ہوئی تھی جس میں دوسرے سامان کے علاوہ چار پنکھے اور ایک پانی کی موٹر چوری کی گئی تھی۔ واردات کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرانے کے باوجود نہ ملزم کا سراغ ملا تھا اور نہ ہی مال مسروقہ واپس ملا تھا۔

شومئی قسمت کہ چور واردات کے ایک ہفتے بعد یہ سوچ کر کہ لوگ اس واردات کو بھول گئے ہوں گے، چوری کا سامان بیچنے اسی بازار میں جا پہنچا جہاں متاثرہ گھر کے مالک کی دکان تھی اور اس کو گھر میں چوری کے بعد سیکنڈ ہینڈ واٹر پمپ کی ضرورت تھی۔

جب چور موٹر بیچنے کے لیے وہاں پہنچا تو دکان پر گھر کے مالک کے بجائے اس کا بھائی موجود تھا، جس نے بھائی کی موجودگی میں اس کو آنے کا کہا اور شام کو بھائی کے آنے پر چور کو فون کر کے بلایا۔

چور نے کپڑے میں لپٹی موٹر کو نکالا تو مدھاؤ پال نے اپنی چوری شدہ موٹر کو پہچان لیا اور بھائی کو میسج کر دیا۔

جب بیچنے والے سے پوچھا گیا کہ موٹر کہاں سے لی تو وہ گھبرا گیا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم دیگر دکانداروں نے اس کو پکڑ لیا سے پوچھا گیا اور پولیس کے آنے پر ان کے حوالے کر دیا۔

بالیاپور تھانے کے انچارج کا کہنا ہے کہ اس واردات کی رپورٹ پہلے ہی درج کی جا چکی تھی۔ چور نے اپنے ساتھیوں کے نام بتا دیے ہیں، جنہیں تلاش اور باقی سامان برآمد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں