تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

سائیکل چور کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

گھر کے باہر سے اکثر لوگوں کی موٹر سائیکل اور سائیکل چوری کرلی جاتی ہیں لیکن کیا آپ نے دیکھا ہے کہ کسی کی سائیکل گھر کے اندر سے چوری کرلی جائے۔

یقینآ آپ کا جواب نہیں ہوگا لیکن ایک نوجوان گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر گھر میں گھس گیا اور سائیکل چرا کر لے جانے لگا لیکن اس کے ساتھ ہوا کیا یہ دیکھ کر آپ بھی بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چور پیدل آیا اور جب اس نے دیکھا کہ گھر کے صحن میں کوئی موجود نہیں ہے اور سائیکل اور موٹر سائیکل کھڑی ہیں تو اس نے سائیکل چرانے کا ارادہ کیا۔

چور جیسے ہی سائیکل لے کر دروازے سے باہر نکلا تو گھر کے مالک نے اس کے پیچھے بھاگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب گھر کا مالک سائیکل چور کے پیچھے بھاگا تو وہ سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا اور مالک اپنی سائیکل واپس لے آیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور لوگ چور کے اوپر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

کچھ صارفین گھر کے مالک کا بھی مذاق اڑا رہے ہیں کہ وہ کس طرح گھر کے کپڑوں میں ہی اس کے پیچھے بھاگ نکلا، ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -