اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

چور نے دولہا اور دلہن کی سلامی پر کیسے ہاتھ صاف کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

(15 فروری 2026): ایک ماہر چور نے اس مہارت سے دولہا اور دلہن کی سلامی پر ہاتھ صاف کیا کہ ان کو پتہ تک نہ چل سکا۔

جیسے جیسے ہر شعبہ ترقی کر رہا ہے، ویسے ویسے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی جدت آتی جا رہی ہے اور چور تو ایسے ماہر ہو گئے ہیں کہ اب اس کام کے لیے منہ پر نقاب لگانے یا اسلحہ دکھانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

ایسی ہی ایک حیران کن چوری کی واردات شادی کی تقریب میں ہوئی جب دولہا اور دلہن اپنے دوستوں سے مبارکبادیں وصول کر رہے تھے کہ چور ان کو ملنے والی سلامی پر ہاتھ صاف کر رہا تھا۔

یہ واردات بھارت کے شہر جے پور میں ہوئی جہاں شادی کے ایک ریسپشن میں ماہر چور نے اسٹیج پر دولہا دلہن کی موجودگی میں ان کے ایک بیگ کو صفائی کے ساتھ ایسا غائب کیا کہ کسی کو اتنی بڑی واردات کا پتہ تک نہ چل سکا۔

رپورٹ کے مطابق اس بیگ میں دولہا اور دلہن کو زیورات اور نقدی کی صورت میں ملنے والے تحائف تھے، جن کی کی مالیت 14 سے 15 لاکھ کے درمیان بتائ۷ی جاتی ہے۔

جس وقت یہ واردات ہوئی، اس وقت دولہا اور دلہن اسٹیج پر ہی موجود تھے اور اپنے دوستوں سے شادی کی مبارکبادیں وصول کر رہے تھے۔

تاہم درجنوں موبائل فون کیمروں کی موجودگی میں چور کی یہ حرکت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

 

صارفین جہاں دولہا اور دلہن سے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں، وہیں مختلف نوعیت کے تبصرے بھی جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں