اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

چوری کے دوران لاکھوں روپے دیکھ کر چور کو دل کا دورہ پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں دو چوروں نے ایک پبلک سروس سینٹر میں چوری کی، واردات کے دوران توقع سے زیادہ رقم ہاتھ لگی تو ایک چور کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بجنور کے علاقے کوتوال دیہات میں دو چوروں نے ایک پبلک سروس سینٹر میں چوری کی اور خلاف توقع ان کے ہاتھ سات لاکھ روپے کی خطیر رقم لگ گئی جس پر ایک چور کو خوشی کے مارے دل کا دورہ پڑ گیا اور چوری کی تمام رقم اس کے علاج پر ہی خرچ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تحقیقات میں ایک چور کا سراغ لگایا گیا اور اسے گرفتار کرکے جب تفتیش کی گئی تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھی چور کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کردیا۔

ملزم نے بتایا کہ اتنی ساری رقم دیکھ کر اس کے ساتھی کو دل کا دورہ پڑا جسے اس نے فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا اور چوری کی لگ بھگ تمام رقم اس کے علاج پر خرچ ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی شناخت اعجاز اور نوشاد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 30 برس ہیں اور دونوں کا تعلق علی پور سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں