تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

واردات کے بعد چور کو لینے کے دینے پڑ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ریاض: سعودی عرب کے شہر دمام میں کار چور فرار ہوتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اخبار 24 کے مطابق باخبر ذرائع کے مطابق واقعہ بیس مئی کو پیش آیا، جب کار چور نے بوکھلاہٹ میں گاڑی کنکریٹ کے ستون سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں کار چور زخمی ہوا اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

پٹرول اسٹیشن کے سامنے فوڈ اسٹور پر ایک شہری اسٹارٹ حالت میں گاڑی چھوڑگیا تھا، مالک نے شور مچایا لیکن چور گاڑی لے کر فرار ہوگیا، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا مالک چور کو گاڑی لے جانے سے روکنے کے لیے چلا رہا ہے، جس پر ملزم نے حواس باختہ ہوا اور ریورس لگایا جس کے باعث گاڑی کنکریٹ کے ستون سے ٹکراگئی۔

واقعے کے بعد ہلال احمر کی ٹیم نے زخمی کو سیکیورٹی فورس کی موجودگی میں اسپتال پہنچایا، واقعے کے بعد پولیس نے قانون کے مطابق کارروائی مکمل کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -