تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چور کی ‘اے ٹی ایم’ سے رقم نکالنے کی انوکھی کوشش، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں پولیس نے منفرد طریقے سے بینک اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی، اہلکاروں نے چور کو رنگ ہاتھوں دھر لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ملزم نے دیوار سوراخ کرکے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی ناکام کوشش کی لیکن چور کی یہ چال الٹی ثابت ہوئی اور وہ خود ہی دیوار میں پھنس گیا، بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو ملزم اسی دیوار میں پھنسا ہوا تھا جسے اس نے سوراخ کرکے اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی پلاننگ کی تھی۔ چور اے ٹی ایم کے پچھلے حصے سے پیسے نکلانا چاہتا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم نے پتھروں کی مدد سے دیوار سوراخ کی، اے ٹی ایم سے مسلسل آواز آنے پر اطراف میں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، اہلکار پہنچے تو ملزم کو دیوار میں پھنسا ہوا پایا۔ چور نے خود کو نکالنے کی خوب تگ ودو کی لیکن ناکام رہا، پولیس نے اسے ریسکیو کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

یہ انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیرگردش ہے جہاں کئی صارفین قہقہے لگا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -