یورپ: یورپی یونین کےانٹرنل مارکیٹ کمشنر نے کہا ہے کہ یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا ای یو قوانین کے مطابق اڑے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کمشنر نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو متنبہ کیا ہے کہ یورپ میں ٹوئٹر کو ای یو بلاک کے قوانین کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
https://twitter.com/ThierryBreton/status/1585902196864045056?s=20&t=8MYzM9U559FNGVml20IuXw
واضح رہے کہ ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ چڑیا آزاد ہوگئی ہے۔
ٹویٹر کا مالک بنتے ہی ایلون مسک نے بھارتی چیف ایگزیکٹو کو نکال باہر کیا
ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد انہوں نے پہلا کام یہ کیا کہ ٹویٹر کے بھارتی نژاد سی ای او پراگ اگروال کو نکال باہر کیا۔
Comments
- Advertisement -