تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

چوری کی واردات یا قدیم دریافت

قاہرہ : مصری پولیس نے چوروں کی مدد سے تاریخی دیوار دریافت کرنے کے بعد چوروں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک چوروں کے کے گروپ کی بدولت ہزاروں سال قدیم آثار قدیمہ دریافت ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں کا ایک گروپ ایک گھر کے اندر سے خندق بنارہا تھا تاکہ آثار قدیمہ کو تلاش کرکے چوری کرسکے اور وہ گھر بھی گروپ کے ایک چور کا ہی تھا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر گھر پر چھاپہ مارا تو گھر سے دو خندقیں بنی ہوئی تھیں، ایک خندق شمال مشرق کی جانب تین میٹر کی تھی اور دوسری مغرب کی جانب دو میٹر طویل تھی۔

پہلے خندق کے اندر ایک دیوار بنی ہوئی تھی جس پر فراعنہ کی زبان ہیرو غلیفی میں تحریریں اور مختلف نقوش موجود تھے، جبکہ دوسری خندق کے آخر میں دو دیواریں تھیں جس میں سے ایک پر ہیروغلیفی زبان نمایاں تھی اور نقوش و شکلیں بھی بنی ہوئی تھیں۔

دوسری دیوار پر شاہ بطلیموس نام اور اسنا پوجا گھر کی بڑی دیوی نیت کا پورا نقش بنا ہوا تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس مذکورہ آثار کا کسی کو بھی علم نہیں تھا، یہ دیوار ایک طرح سے اسنا پوجا گھر کا توسیع شدہ حصہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسنا پوجا گھر نئے دریافت شدہ مقام سے 200 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Comments

- Advertisement -