تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دلخراش واقعہ: چوروں نے کمسن بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی

دہلی: بھارت کے ایک اسپتال میں پیش آئے واقعے نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرالی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجھستان کے ضلع الور میں واقع مشہور ومعروف ٹلا گیتا نند ششو اسپتال میں چوروں نے بیس سے زائد کم سن بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

رپورٹ کے مطابق رات کے کسی پہر چور اسپتال کو آکسیجن سپلائی کرنے والی لائن کو کاٹ کر لے گئے، جس کے باعث آکسیجن سپورٹ پر موجود بیس سے زائد بچوں کی حالت غیر ہونے لگی۔

واقعہ رپورٹ ہوتے ہیں اسپتال انتظامیہ حرکت میں آئی اور فوری طور پر آکسیجن سپورٹ پر موجود بچوں کو متبادل طریقے سے لائف سپورٹ فراہم کی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اچانک دو کلومیٹر ریلوے ٹریک غائب، وجہ کیا بنی؟

ادھر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نے یہ گھناؤنی حرکت کرنے والے چوروں کو دیکھ کر شور مچایا تو اسپتال میں موجود افراد نے انہیں زودوکوب کیا اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

اسپتال انتظامیہ نے فوری آکسیجن سپلائی کو بحال کرنے کے لئے انجینئرز کو طلب کیا جنہوں نے تین گھنٹے کی مشقت کے بعد اسپتال کو آکسیجن فراہم کو یقینی بناڈالا۔

Comments

- Advertisement -