تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ہزاروں گیلن ‌ڈیزل چوری کا حیران کن طریقہ، ویڈیو وائرل

سرِعام چوری کا حیرت انگیز انداز، امریکا میں شاطر چوروں نے زیرزمین ٹینک سے ہزاروں گیلن ڈیزل چرا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

امریکا میں ایندھن کی قیمتیں بڑھنے پر پیٹرولیم مصنوعات کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایندھن چوری کے واقعات آئے روز رونما ہو رہے ہیں لیکن ایک ہوش اڑا دینے والا واقعہ سامنا آیا ہے جس میں چوروں نے ایک ہی اسٹیشنز سے ہزاروں گیلن ڈیزل چوری کر لیا۔

ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ایک گیس اسٹیشنز پر گزشتہ کئی روز سے ڈیزل چوری ہونے پر مالک انتہائی پریشان تھا کہ کیسے کوئی روزانہ واردات کر کے ہزاروں ڈالرز کا نقصان پہنچاتا ہے۔

مالک نے اسٹیشنز پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بغور جائزہ لیا تو ایک سیاہ رنگ کی منی وین کو مشتبہ پاکر اس کی نگرانی شروع کر دی۔ مسلسل کڑی نظر رکھنے پر جب مذکورہ گاڑی اسٹیشن پر پہنچی تو پتہ چلا کہ پارکنگ میں بنے زیرِ زمین ٹینک کے مین ہولز کے اوپر گاڑی کھڑی ہوتی ہے جس کے نیچے خفیہ خانے کو کھول کر چور بڑی آسانی سے ٹینک کے ڈھکن ہٹاتے اور ڈیزل کے گیلن لے کر رفوچکر ہو جاتے۔

واردات ہوتے دیکھ کر مالک نے فوری ایکشن لیا اور اس گاڑی کے پیچھے دوڑ لگا دی لیکن شاطر چور چوکنا تھے جنہوں نے خود کو خطرے میں دیکھ کر راہِ فرار اختیار کی۔

Comments

- Advertisement -