امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چوری کی سب سے بڑی واردات ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چوری کی یہ واردات لاس اینجلس کاؤنٹی میں ایسٹر کے موقع پر ہوئی، اس دوران چور تین کروڑ ڈالر کی نقدی لے اڑے۔
پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی الارم سے بچنے کیلئے چور منی اسٹوریج کمپنی کی چھت پر ڈرل کرکے اندر داخل ہوئے اور کامیابی سے تین کروڑ ڈالر کی نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے، ایف بی آئی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب بالی وڈ سے متاثر ہوکر فلمی اسٹائل کی چوری نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا، مالک اور ڈرائیور کو دھمکی دے کر ملزمان نے ایس یو وی چھین لی۔
اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں دو ملزمان نے بالی وڈ فلموں کے اسٹائل میں چوری کی، پہلے تو انھوں نے مالک اور ڈرائیور کو ڈرا دھمکا کر اسکارپیو ایس یو وی جیسی مہنگی کار چھینی اور اسے لے کر فرار ہوگئے۔
تاہم اس وقت ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جب وہ کار لے کر فرار ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری۔
حادثے کے بعد جب آس پاس موجود لوگ وہاں مدد کو پہنچے تو ان کی حیرانی کی انتہا نہ رہی جب انھوں نے دیکھا کہ ایس یو وی میں موجود دونوں اشخاص وہاں کسی اور سے زبردستی بائیک چھینے کی کوشش کرنے لگے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو واضح پیغام دے دیا؟
دنوں ملزمان نے وہاں ایک موٹرسائیکل سوار سے بائیک ہتھیائی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لوگ انھیں کار سے اتر کر بائیک چھینتے دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔