جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ماسک پہنے چور لاکھوں ڈالرز لے اڑے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں سرجیکل ماسک پہنے دو مسلح چور کاسینو سے لاکھوں ڈالرز لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں واقع جوئے کے اڈے سے 2 مسلح ڈاکو 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز لے اڑے، دونوں مسلح ڈاکوؤں نے سرجیکل ماسک پہنے ہوئے تھے۔

نیویارک پولیس نے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران متعدد موبائل فون بھی چوری کیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کاسینو میں کام کرنے والے ملازم پہلی اور دوسری منزل کے درمیان پیسے لے کر جا رہے تھے کہ دونوں مسلح ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ دکھایا اور 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات ہفتے کی رات 11 بجے پیش آئی، واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، چوری کے حوالے سے تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

کار چور کی موت نے کار کے مالک کو مشکل میں ڈال دیا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ممفس میں کار چوری کر کے بھاگنے والے شخص پر فائرنگ کرنا گاڑی کے مالک کو مہنگا پڑگیا، فائرنگ سے چور کی ہلاکت کے بعد شہری کے خلاف ہی قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں