جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

لنکن پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکن ٹی ٹوئئنٹی کرکٹ لیگ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 سری لنکن پریمییئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 31 جولائی سے21  اگست تک کھیلا جائے گا، ٹورمامنٹ میں 5 ٹیمیں شرکت کرے گی اور ان کے درمیان کل 24 میچ کھیلے جائیں گے۔ میچز کولمبو اور ہمبنٹوٹا میں ہوں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے سری لنکا کرکٹ کے صدر مسٹر شمی سلوا نے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے ایک زبردست ٹورنامنٹ کے طور پر عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگ مقابلوں میں جگہ بنانے کی جانب اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن بہت جلد ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امارات کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوئنٹی لیگ کروانے کا اعلان

خیال رہے کہ اس سے قبل اطلاعات تھی کہ ٹورنامنٹ میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کیا جائے گا، تاہم اب سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں ہی شرکت کریں گی۔

لنکا پریمیئر لیگ کے پہلے دونوں ایڈیشن جافنا کنگز کے نام رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں