تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز جیت لی

ساؤتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا، انگلینڈ نے سیریز 1-0 سے اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے آخری روز فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، بابر اعظم نے ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری اننگز میں شان مسعود 18، عابد علی 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان اظہر علی 31 اور اسد شفیق نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

جیمز اینڈرسن نے سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔

پاکستان انگلینڈ کے خلاف 10 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہارا ہے۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز انگلینڈ نے 583 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوئی جبکہ دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوینٹی سیریز میں مدمقابل آئیں گی، پہلا ٹی ٹوینٹی 28 اگست، دوسرا 30 اگست اور تیسرا ٹی ٹوینٹی یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -