(7 اگست 2026): سرکاری اسکول کے کلاس روم میں زہریلا سانپ گھس آیا جس کے ڈسنے سے تیسری جماعت کا معصوم طالبعلم چل بسا۔
یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نارائن پٹ کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا، جہاں تیسری جماعت کی کلاس میں زہریلا سانپ گھس آیا، جس نے 8 سالہ طالبعلم رنجیت کو ڈس لیا۔
اساتذہ اور مقامی افراد نے فوری طور پر بچے کو نارائن پیٹ ضلع اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد طالب علم کے والدین اور اہلِ خانہ نے اسکول کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور طلبہ کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔


