The news is by your side.

Advertisement

نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ مکمل

نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ میں ناردرن، سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے خان ولی کی آلراؤنڈ کارکردگی کی باوجود بلوچستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 98 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ محمد خضر 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ خان ولی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بلوچستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ خان ولی 54 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 138 رنز کا ہدف 24 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر محمد عمر 63 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اس سے قبل سندھ نے محمد آذان کے ناقابل شکست 63 رنز کی بدولت مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 10 رنز سے ہرادیا۔132 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم جنید خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت مقررہ 30 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز ہی بناسکی۔فاسٹ باؤلر 15 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سینٹرل پنجاب کے تاج محمد 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ تیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے۔ محمد زید 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں