جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

شارجہ ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کی برتری ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بولرز نے کم بیک کیا اور انگلینڈ کو تین سو چھ رنز پر آؤٹ کردیا۔ دوسری اننگزمیں پاکستان نےتین وکٹ پر ایک سو چھالیس رنز بنالیے اور اب انگلش ٹیم پر چوہتر رنز کی سبقت حاصل ہے۔

شارجہ ٹیسٹ میں اسپنرز نے گوروں کے بڑھتے قدم روک دیئے، تیسرے روز انگلش بلے بازاسکور میں صرف چوراسی رنز کا اضافہ کرسکے،انگلینڈ پہلی اننگز میں تین سوچھ رنز پرآؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف باہتر رنز کی برتری حاصل کی۔

جیمز ٹیلر چھہتر رنز بیئراسٹو تینتالیس اور سمت پٹیل بیالیس رنز پرآؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک نے چار اوریاسرشاہ نے تین کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔

تین وکٹس باہتررنز خسارے میں جانے کے باوجود پاکستانی اوپنر نے پراعتماد آغاز کیا، اوپنرنے ایک سو ایک رنزجوڑ کر انگینڈ کی برتری ختم کی۔

اظہر علی چوتیس رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے، شعیب ملک کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، یونس خان نے چودہ رنز بناپائے، تیسرے روزپاکستان نے تین وکٹ پر ایک سو چھالیس رنز بناتے ہوئے چوہتر رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں