The news is by your side.

Advertisement

سڈنی ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا سامنا

سڈنی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سڈنی ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں نے نسلی تعصب کا شکار ہونے کی شکایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی کھلاڑیوں پر تماشائیوں کی جانب سے نسلی تعصب کے جملے کسے گئے۔

چار بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے نسلی تعصب کا شکار ہونے کی شکایت کی گئی، نسلی تعصب کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر محمد سراج بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان اجنکیا رہانے سمیت دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں نے بھی تیسرے روز کھیل کے اختتام پر عہدیدار اور سیکیورٹی سے بات کی اور بتایا کہ فائن لیگ پر فیلڈنگ کرنے والے فاسٹ بولر محمد سراج پر نسلی تعصب کے جملے کسے گئے.

فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو بھی میچ کے دوران بھارتی کوچنگ اسٹاف سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ آؤٹ فیلڈ میں کھڑے تھے جبکہ رہانے نے فیلڈ امپائر پال ولسن اور پال ریفل کو اس وقت بدسلوکی سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے ، آسٹریلوی نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں