The news is by your side.

کراچی میں قیامت خیز گرمی ، گزشتہ رات ستمبر کے مہینے کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ

کراچی : شہر قائد میں گزشتہ رات ستمبر کے مہینے کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 30.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر میٹ سردار سرفراز کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات ستمبر کے مہینے کی تیسری گرم ترین رات تھی ، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں آج بھی سورج آک برساتا رہا اورسمندری ہوائیں معطل ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ستمبر کے آخر میں بارش کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کردی ہے۔

یاد رہے 20ستمبر 1988 میں 30.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور اور پانچ ستمبر 2011 کوکم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوا تھا جبکہ 11ستمبر 1962 میں کم سے کم درجہ حرارت 30.6ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

خیال رہے کہ 2015 میں کراچی کو پاکستان کی 50 سال سے زائد عرصے میں سب سے خطرناک ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس دوران ایک ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک اور ہیٹ اسٹروک سے 40 ہزار سے زائد کی طبیعت خراب ہوئی تھی

Comments

یہ بھی پڑھیں