تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کرونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، مزید 5020 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : کرونا وائرس کی تیسری لہر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، 24 گھنٹے کے دوران مزید 81 افراد دم توڑ گئے۔

ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑتی جارہی ہے، جس کے باعث حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 778 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 55 ہزار 605 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5 ہزار 20 نئے کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.02 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں بھی سخت پابندیاں نافذ کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، جس کے تحت کرونا کیسز 8 فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

Comments

- Advertisement -