منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

تیسری عالمی جنگ آج سے شروع ہوسکتی ہے، بھارتی نجومی

اشتہار

حیرت انگیز

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ایسے میں ایک بھارتی نجومی نے آج سے تیسری عالمی جنگ چھڑنے کی خوفناک پیشگوئی کر دی ہے۔

گزشتہ ہفتے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ، ایران اور اسرائیل میں تناؤ انتہائی درجے تک بڑھ چکا ہے اور امریکی میڈیا نے بھی 5 اگست کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایسے میں بھارتی علم نجوم کے ماہر کوشل کمار کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ 5 اگست 2024 (آج) سے چھڑ سکتی ہے۔

- Advertisement -

انڈین میڈیا کے مطابق انہوں نے حالیہ پیشگوئی میں دعویٰ کیا کہ کوشل کمار نے کہا ہے کہ جغرافیائی سیاسی واقعات مجموعی طور پر تباہ کن تنازع کو جنم دے سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں 4 یا 5 اگست سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل وہ اسرائیل حماس جنگ اور روس، یوکرین جنگ کی پیشگوئی کرچکے ہیں جو سچ ثابت ہوچکی ہیں، تاہم رواں سال وہ اس سے پہلے بھی کئی بار تیسری عالمی جنگ کی پیشگوئی کرتے ہوئے تاریخ دے چکے ہیں لیکن ان میں سے کوئی ایک بھی سچ ثابت نہیں ہوئی۔

بھارتی نجومی نے تیسری عالمی جنگ 18 جون سے شروع ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے 26 یا 28 جولائی کی تاریخیں دیں تاہم ان میں سے کوئی پیشگوئی درست ثابت نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پیر تک اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا

بعدازاں انہوں نے ایک نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے یہ پیشن گوئی کی تھی کہ تیسری جنگ عظیم 26 جولائی یا 28 جولائی کو شروع ہوگی، لیکن ایک بار پھر، ان کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں