The news is by your side.

Advertisement

دہلی کی غیرقانونی فیکٹری میں آتشزدگی‘ 13 ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں ایک مبینہ غیر قانونی چمڑا فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے سبب تیرہ افراد ہلاک اور دوجھلس کر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ نئی دہلی کے ایک رہائشی علاقے میں واقع چمڑے سے کپڑے بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں
شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جس وقت آگ بھڑکی اس وقت متعدد ملازمین فیکٹری میں سورہے تھے‘ واقع صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا جس کے نتیجے میں 13افراد موقع پر ہی جل کر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مقامی فائر فائٹر عباس حسین نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ دو افراد جو آگ لگتے ہی اٹھ گئے تھے انہیں زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ فیکٹری ممکنہ طور پر غیر قانونی تھی جس کا سبب وہاں کئے گئے ناقص اور غیر اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات تھے اور کوئی بھی چیز باضابطہ طور پر وہاں نہیں تھی۔

واضح رہے کہ کام کی جگہ پر کارکنوں کی سیفٹی کے حوالے سے بھارت کا ریکارڈ حیرت انگیز حد تک خراب رہا ہے وہاں جان لیوا حادثات معمول کی بات ہیں۔

گزشتہ ماہ جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں واقع پٹاخوں کی فیکٹری میں اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 08 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2014 میں مدھیہ پردیش میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں