تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ایک بندر کو بچانے کی کوشش میں 13 بندر ڈوب کر ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال میں ایک بندر کے تالاب میں گرنے کے بعد اسے بچانے کی کوشش میں 13 بندر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے ایک گاؤں میں رات بھر ہونے والی بارشوں کے باعث تالاب کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا تھا اس دوران وہاں پانی پینے کی کوشش میں ایک بندر تالاب میں گر گیا۔

ایک بندر کو بچانے کے لیے یکے بعد دیگرے درجن سے زائد بندروں نے تالاب میں چھلانگ لگائی تاہم ایک دوسرے کو بچانے کے چکر میں ایک بھی بندر بدقسمتی سے باہر نہ آسکا۔

میونسپل ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے تالاب سے 13 جنگلی بندروں کی لاشیں نکالی ہیں، اس تالاب میں بندروں کے ڈوبے کا 6 ماہ کے اندر یہ دوسرا بڑا واقع ہے اس سے قبل اسی تالاب میں ایک ہی وقت میں 16 بندر ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے بندروں کے تحفظ کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے انتظامات حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

Comments

- Advertisement -