تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

ہانیہ عامر کی ہمشکل دلہن نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل دلہن نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

گزشتہ دنوں ایمن خان کی ہمشکل ٹک ٹاکر منال حمید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں لیکن اس بار مداح ہانیہ عامر کی ہمشکل دلہن کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر رابعہ نامی ایک دلہن کی کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ہو بہو اداکارہ ہانیہ عامر لگ رہی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصویریں رابعہ کی مہندی کی تقریب کی ہیں جن میں وہ خوبصورت عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

رابعہ کی تصویریں دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہانیہ عامر کی ہمشکل قرار دے دیا۔

شازیہ نامی صارف نے لکھا کہ ’مجھے لگا تھا یہ ہانیہ عامر ہی ہیں۔‘

حریم نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ دلہن تو بالکل ہانیہ عامر لگ رہی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ ہانیہ عامر کی کاپی ہیں، ماہین نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ تو ہانیہ عامر کی جڑواں ہیں۔‘

رابعہ کی تصویروں پر زیادہ تر صارفین کا یہی کہنا تھا کہ وہ اور ہانیہ عامر ایک دوسرے کی ہمشکل ہیں۔

دوسری جانب رابعہ اور ہانیہ عامر کے فوٹو کولاج کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے جہاں صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ ایمن خان سے مشابہت رکھنے والی ٹک ٹاکر منال حمید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -