تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہوشیار! اب ریسٹورنٹ میں احمقانہ سوال کرنے پر بھی جرمانہ ہوگا

واشنگٹن : امریکا میں ریسٹورنٹ نے گاہکوں سے بے تکے اور احمقانہ سوالات کرنے پر جرمانہ عائد کرنا شروع کردیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسے افراد کثرت سے پائے جاتے ہیں جو احمقانہ سوالات کرکے سامنے کو پریشان کرنے کے ہنر سے باخوبی واقف ہیں لیکن یہ سوالات اگر ریسٹورانوں میں مینو اور کھانے سے متعلق ہوں تو اور بھی زیادہ احمقانہ ہوجاتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ریسٹورنٹ میں کھانے اور مینو سے متعلق احمقانہ سوالات کثرت سے پوچھے جاتے ہیں، اسی لیے امریکا میں ایک ریسٹورنٹ نے احمقانہ سوالات پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر ڈینور میں واقعہ ٹام ڈائنر نامی ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاہکوں کی جانب سے بعض دفع تو ایسے سوالات کیے ہیں کہ غصّہ آجاتا ہے اسی لیے ہم نے ایک سوال پر صفر اعشاریہ 38 ڈالر (45 روپے پاکستانی) جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق جرمانے کو باقاعدہ بل میں شامل کیا گیا ہے۔

بورڈ پانڈا نامی ویب سائٹ نے حال ہی میں ٹام ریسٹورنٹ کے مینو کارڈ اور ایک بل کی تصوئر جاری کی، احمقانہ سوال کے صفر اعشاریہ 38 ڈالر جرمانے کو بل میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مینو کارڈ میں بھی احمقانہ سوال کے ریٹ درج ہیں۔

ریسٹورنٹ کے جنرل مینیجر ہنٹر لینڈرے کا کہنا ہے کہ ہم اس بوجھل دنیا میں ہلکا پھلکا مزاح شامل کرنا چاہتے ہیں، جب گاہک ہم سے سوال کرتے ہیں اور جب انہیں بل پیش کیا جاتا ہے تو وہ خود اپنے سوال پر ہنستے ہیں۔

ہنٹر کے مطابق گاہکوں کو خود بھی یہ تدبیر پسند آئی ہے اور بعض تو قریب آکر پوچھتے ہیں کہ مثلاً کونسا سوال احمقانہ ہوسکتا ہے اور کونسا ٹھیک رہے گا؟

Comments

- Advertisement -