تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’’مشکل وقت میں بچے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے‘‘

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک میں عید بھی سادگی سے منائی جارہی ہے لیکن اس مشکل وقت میں بچے ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ نے بھی عید سادگی سے منائی جس کا ذکر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

عائزہ خان نے کہا کہ ہماری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے، اس سے پہلے ہم نے کبھی بھی ایسا نہیں سوچا تھا، اللہ ان لوگوں کو طاقت عطا فرمائے جو اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے، اللہ ہماری مغفرت فرمائے، عید مبارک۔

انہوں نے لکھا کہ ’بچے معصوم ہیں وہ نہیں جانتے کہ ہمارے آس پاس کیا ہورہا ہے، وہ ہمیشہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ کی امید کرتے ہیں، یہ عید میں نے بچوں کے لیے وقف کردی۔

عائزہ خان نے اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مشکل مرحلے میں ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

انہوں نے دعا کی کہ ’یا اللہ آنے والے وقت کو ہم سب کے لیے آسان کردے، ہم سب کو بے شک تیرے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے۔‘

علاوہ ازیں عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ عید مبارک۔

Comments

- Advertisement -