جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

اسرائیلی جارحیت، رواں ہفتے بھی دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی تاحال جاری ہے، قابض فوج نے رواں ہفتے بھی دو فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو فلسطینی شہری شہید اور 97 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے 29 اگست سے 4 ستمبر کے درمیان اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات بیان کی گئیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 139 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 34 بچے، دو خواتین، دو صحافی، ایک امدادی کارکن، ایک سماجی کارکن زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے 8 بچوں اور دو خواتین سمیت 91 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جب کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے 85 بار دراندازی کی اور چھاپے مارے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں