کراچی مویشی منڈی: رواں برس 3 ارب روپے کے جانور فروخت ہوئے karachi
The news is by your side.

Advertisement

کراچی مویشی منڈی: رواں برس 3 ارب روپے کے جانور فروخت ہوئے

کراچی: شہر قائد میں لگنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں رواں برس 3 ارب روپے سے زائد مالیت کے جانور فروخت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ میں رواں برس بھی ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی سجائی گئی جہاں سے شہر قائد کے باسیوں نے دل کھول کر خریداری کی، منڈی انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈی سےکراچی والوں نے3 ارب سےزائدکےجانورخریدے، رواں سال2لاکھ70ہزارسےزائد بیل اورگائےفروخت ہوئے۔

ترجمان کے مطابق شہریوں نے70ہزارسے زائد بکرے اور دنبےخریدے جبکہ 3 ہزار سے زائد اونٹ فروخت ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں سے فی اونٹ اور گائے 1400 روپے جبکہ فی بکرے اور دنبے کے 800 روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے۔

پڑھیں: کراچی: ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح

یاد رہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی قائم کی گئی تھی، شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے باعث منڈی کے انتظامات درھم برہم ضرور ہوگئے تھے تاہم انتظامیہ نے فوری اقدامات کر کے انہیں دور کردیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں