جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

‏’ملکی تاریخ میں رواں سال سب سے زیادہ یوریا کی پیداوار ہوئی‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اس سال ملکی تاریخ میں سب سےزیادہ یوریاکی پیداوار کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے زیرصدارت یوریا پیداوار و فراہمی پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی ‏وزیر برائے فوڈ سیکورٹی فخر امام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں دسمبر کیلئے یوریاکی پیداوار ،موجودہ اسٹاک ‏پوزیشن پربریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ اس سال ملکی تاریخ میں سب سےزیادہ یوریاکی پیداوار کی گئی ‏پاکستان میں اس سال 34 لاکھ ٹن یوریا کی پیداوار ہوئی۔

خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں یوریا کی فی بوری قمیت 1768 طے کی گئی جب کہ عالمی منڈی میں 10ہزار ‏روپے فی بوری یوریا فروخت ہو رہا ہے یوریاکی بلیک مارکیٹنگ ،ذخیرہ اندوزی سےفائدےکی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کارروائی سے ایک ہفتےمیں یوریا کی فی بوری قیمت400 روپے کم ہوئی حکومت یوریا ‏کی پیداوار، سپلائی چین اور فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے کسانوں کو طے شدہ قمیت پر یوریا کی ‏فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں