اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہوجائے گا۔
یہ خوشخبری پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنائی، انہوں نے کہا کہ یہ سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات کےلیے گیم چینجر ہوگا۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم اپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے لیکن اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہوجائیں گے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے دو بڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کو تیار ہیں۔
اس سال صحت کے شعبے میں #MadeInPakistan آلات اور مشینوں کیلئے گیم چینجر سال ہو گا، ہم جو اپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے اس سال انتہائ جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائیں گے، کم از کم دنیا کے دو بڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کو تیار ہیں https://t.co/P6HbthvqX6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 14, 2021