لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ آج میں کرولا پرآؤں اور کل جائیدادیں بن جائیں تو کیاعوام احتساب نہیں چاہیں گے؟۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 50 سال یہ دونوں پارٹیاں حکومت میں رہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اگر کسی نے مال کھایا اسے بھی اندر ہونا چاہیے، اسے بھی آپ ہی کے برابر والی بیرک میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے لمباعرصہ مال کھایا ان کے معاملات پہلے سامنے آگئے ہیں۔
یہاں پر مسئلہ قانون کا نہیں، مسئلہ احتساب کا ہے۔ جس بھی قانون کے تحت آپ لوگوں کا احتساب کرینگے، وہ احتساب نہیں دینا چاہتے۔ پاکستان میں کرپشن ہوئی ہے نہ ہم سب کو پتا ہے، ورنہ ہمارا یہ حال نہ ہوتا۔ جو 50 سال حکومت میں رہے انہوں نے کی ہے؛ آپ نے اور میں نے تو نہیں کی! @SHABAZGIL pic.twitter.com/dkasdKb9mi
— Dr. Shahbaz Gill Updates (@SPCMPunjab) July 5, 2019
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ آج میں کرولا پرآؤں اور کل جائیدادیں بن جائیں تو کیاعوام احتساب نہیں چاہیں گے؟۔
آپکو کیا لگتا ہے انکا احتساب کریں گے کل عوام ہمیں چھوڑے گی؟ آج میں اگر ٹویوٹا کرولا پر آتا اور کل کو میری بہت سی جائیدادیں بن جائیں تو کیا عوام میرا احتساب نہیں چاہے گی؟ میں ٹویٹ کروں تو کئی ہماری پارٹی کے فالورز ہی تنقید کرتے ہیں کہ بھائی یہ نہیں یہ کام کرو۔۔۔ @SHABAZGIL pic.twitter.com/XN8X6jScdX
— Dr. Shahbaz Gill Updates (@SPCMPunjab) July 5, 2019
احتجاج اور ریلی نکالنا ن لیگ کے بس کی بات نہیں، شہباز گل
یاد رہے کہ 16 مئی کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ 10 سالوں میں غریب کی حالت بد سے بدتر ہوتی گئی تھی، ن لیگ نے کمیشن کھانے، ٹی ٹی ٹرانزیکشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔