The news is by your side.

Advertisement

‘جن پر قتل کے پرچے ہیں ان کو چھوڑ نہیں سکتے’

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کہ جن پر پرچے درج ہوئے ہیں تو وہ عدالت میں ‏جائیں گے جن پر قتل کے پرچے ہیں ان کو چھوڑ نہیں سکتے پولیس اہلکار شہید ہوئے ان کو بھول ‏جائیں تویہ نہیں ہوسکتا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تاریخ میں نفرت کی فصل بوئیں گےتو محبت کی ‏فصل نہیں کاٹیں گے، عمران خان کی حکومت کا عزم ہےپاکستان کو پروگریسو پاکستان بناناہے ‏مدینہ کی ریاست میں اختلاف رائے کو برداشت کیاجاتاتھا یہی وہ ریاست ہےجس کاخواب عمران خان ‏دیکھتےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اتوار کے دن پاکستان میں احتجاج ہوا ڈھائی لاکھ ٹوئٹس آئے جس میں سے ‏‏70فیصد شیرئنگ بوٹ کےذریعےہوئے جس کا مرکز ہندوستان ہے۔

فوادچوہدری نے واضح کیا کہ جن پر پرچے درج ہوئے ہیں تو وہ عدالت میں جائیں گے جن پر قتل ‏کے پرچے ہیں ان کو چھوڑ نہیں سکتے پولیس اہلکار شہید ہوئے ان کو بھول جائیں تویہ نہیں ‏ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان نےجس طرح اسپیکرسےبات کی مذمت کرتاہوں یہ لوگ ذہنی معیار ‏کےاعتبارسےان عہدوں پر نہیں پہنچے ہیں آپ کو ایوان اور اسپیکر سے بات کرنے کی تمیز نہیں، ‏شاہد خاقان سمیت دیگر کی اسلام نہیں اسلام آباد کیلئےلڑائی ہے انہوں نے ہر طرح حکومت ‏کوگرانے کی کوشش کی انہوں نے پی ڈی ایم کا مصالحہ بیچنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن ساتھ بیٹھے اصلاحات کی طرف بڑھیں ایسی باتیں کیوں ‏کرتے ہیں جس سے پارلیمنٹ کامذاق بنے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں