The news is by your side.

Advertisement

سی پیک منصوبہ، روزگار کے لیے ہزاروں چینی باشندوں کی پاکستان آمد

بیجنگ: سی پیک منصوبے کا آغاز ہونے کے بعد ہزاروں چینی باشندے روزگار حاصل کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں روزگار اور ترقی کے مسائل سے دوچار چینی باشندوں نے سی پیک منصوبے کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کا رخ اختیار کرلیا اور اب وہ یہاں مختلف کاروبار شروع کررہے ہیں۔

پاکستان آنے والے کچھ چینی باشندوں نے ہوٹلز کھول لیے جبکہ کچھ نے چینی زبان سکھانے کے لیے مختلف علاقوں میں اسکول بھی کھول لیے ہیں۔ پاکستان منتقل ہونے والے چینی شہری کے مطابق پاکستان میں روزگار اور ترقی کے وسیع تر مواقع موجود ہیں جبکہ اُن کے ملک میں اس کے مواقع بالکل نہیں ہیں۔

پڑھیں: سی پیک: بیرونی سرمایہ کاری میں 162 فیصد اضافہ

غیر ملکی  میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں چینی باشندوں نے سیکیورٹی خدشات  کو مسترد کیا اور وہ اپنا روزگار لے کر پاکستان آگئے ہیں، کچھ چینی باشندے ہوٹلز، اسکولز جبکہ اکثریت تجارت کررہے ہیں۔

یاد رہے چین اور پاکستان کے مشترکہ تعاون سے سی پیک معاہدہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت گوادر میں بندر گاہ اور اقتصادی راہداری کے منصوبے شامل ہیں، معاشی ماہرین نے منصوبہ شروع ہونے سے قبل ہی اس منصوبے کو پاکستان کے حق میں قرار دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں