جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

گٹر بند کرنا امریکی شہری کو مہنگا پڑگیا!

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی عدالت نے گٹر بندکرنے کے عادی مجرم کو قید بامشقت اور ہزاروں ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔

ریاست ہائے متحدہ امریکا میں ایک شخص عجیب و غریب جرم میں پکڑا گیا، اسے ”گٹر بند کرنے کا عادی مجرم“ قرار دیا گیا ہے، پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 26 سالہ پیٹرک ڈی بیمان نے کئی دفعہ بیت الخلا میں پلاسٹک کی بوتلیں اور کوڑا بھر کر اسے بند کر دیا جس سے گٹر ابل پڑے۔

پیٹرک ڈی بیمان پر اصل میں 12 مقدمات تھے جن کی اکثریت جائیداد کو نقصان پہنچانے سے متعلق تھی تاہم بعد میں 7 مقدمات ختم کر دئیے گئے تھے۔

پیٹرک ڈی بیمن نے سنہ 2017 میں پہلی مرتبہ ڈیلینڈ کمیونٹی سینٹر میں خواتین کے بیت الخلاء کو بند کیا اور اس کے بعد متعدد واقعات پیش آئے جن میں سے پانچ کا اعتراف پیٹرک نے بھی کیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پر بار گٹر کھلوانے پر 200 ڈالر یعنی 30 ہزار روپے پاکستانی خرچ آتا تھا، مجرم کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی اسے صرف ایک ماہ کی سزا دیکر چھوڑ دیا جائے تاہم عدالت نے مجرم کو سخت سزا سنا دی۔

امریکی عدالت نے 26 سالہ مجرم پیٹرک کو پانچ ماہ قید اور 5500 ڈالر جرمانہ اور 100 گھنٹے کمیونٹی کی خدمت کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ مجرم کو شہر کے کسی بحالی مرکز میں کم از کم 3 سال گزارنے کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں