The news is by your side.

Advertisement

سرکاری اداروں کے نام پر ہزاروں جعلی گاڑیاں رجسٹرڈ

لاہور:اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کے نام پر ہزاروں جعلی گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، سیکڑوں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا بھی سراغ لگالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائیزجعلی گاڑیاں رجسٹریشن اسکینڈل میں پیش رفت سامنے آئی ، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کے نام پر ہزاروں جعلی گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، متعلقہ سرکاری ادارے نے تردیدی خط اینٹی کرپشن کو ارسال کردیا اور نیلام گاڑیوں کے جعلی واؤچرز کی تصدیق کر دی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ادارےنےمذکورہ گاڑیوں کونیلام نہیں کیا، مفاد کنندگان کی طرف سے دیکھائے گئے واؤچر جعلی ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائیز لاہور کے چند افسران نے جعلی گاڑیاں رجسٹر کیں ، جس سے سرکاری خزانےکواربوں روپےکانقصان پہنچا، مفاد کنندگان کے بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں کی ٹرانزیکشن کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سیکڑوں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا بھی سراغ لگالیا، ایکسائیزلاہورمیں لگژری نان کسٹم پیڈگاڑیاں رجسٹرڈہوتی رہیں، ایکسائیز کے افسران کی ملی بھگت سے مفاد کنندگان اربوں پتی بن گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں