The news is by your side.

Advertisement

ہزاروں لوگ پارٹی میں شمولیت کے لئے رابطہ کررہے ہیں: مصطفیٰ کمال

کراچی: سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر سے ہزاروں افراد پارٹی میں شمولیت کا طریقہ کارجاننے کے لیے رابطہ کررہے ہیں۔

شہرقائد میں ننمازِجمعہ کی ادائیگی کی بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم سید مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لئے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہے، سب کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرسے لوگ ان کے ساتھ شامل ہونے کے لئے رابطے کررہی ہیں۔

سابق سٹی ناظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرےلئے کوئی بھی باغی یا حامی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی میرے اورانیس قائم خانی کے لئے بھی اتنا ہی مسئلہ ہے جتنا کسی عام آدمی کے لئے ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا ان کا نام کسی بھی کیس میں شاملِ تفتیش نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں