جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

سونے کی قمیت میں اچانک ہزاروں روپے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹس پر بھی ہوئے ہیں۔ ‏اچانک مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں سونے ‏کی فی تولہ قیمت 3050 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ دو ہزار 7 سو روپے ہوگئی۔

اسی طرح پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 2614 روپے کمی کے بعد 88048 روپے ہوگئی۔ ‏عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کمی کے بعد سونا 1687 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ فی تولہ ‏قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں