تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہزاروں مویشی سعودی عرب لانے والا جہاز ڈوب گیا

قربانی کے لیے ہزاروں بکرے سعودی عرب لے جانے والا جہاز ڈوب گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مویشیوں کا یہ جہاز سوڈان کی بندرگاہ سوکین سے سعودی عرب جا رہا تھا کہ بحیرہ احمر میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

بندرگاہ کے حکام نے بتایا کہ سوڈان کے بحیرہ احمر کے ساحل پر اتوار کو ہزاروں بھیڑوں سے بھرا ایک بحری جہاز الٹ گیا جس میں سوار جانور ڈوب گئے تاہم تمام عملے کو زندہ بچا لیا گیا۔

سوڈانی بندرگاہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘بدر ون’ نامی جہاز اتوار کی علی الصبح 13 میٹر گہرے پانی میں ڈوب گیا اس میں 15,800 بھیڑیں سوار تھیں جو گنجائش سے کئی زیادہ تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں 7 ہزار بکرے رکھنے کی گنجائش تھی لیکن اس میں دگنے مویشی رکھے گئے تھے اور زیادہ وزن کی وجہ سے جہاز ڈوب گیا۔

Comments

- Advertisement -