جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

چین میں ہزاروں سال قدیم طلائی فیس ماسک دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : کرونا کی وبائی صورتحال کے دوران چین سے تین ہزار سال پرانا طلائی فیس ماسک دریافت ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے شہر سنشندوئی کے تاریخی مقام پر کھدائی کے دوران ماہرین آثار قدیمہ کو سونے کا انتہائی نایاب ماسک دریافت ہوا۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ کھدائی کے دوران برآمد ہونے والا ماسک تقریباً تین ہزار سال پرانا ہے اور اس ماسک کی خاص بات یہ ہے کہ وہ چہرے کو مکمل طور پر نہیں ڈھانپتا۔

- Advertisement -

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کے ماہرین کو اب تک سنشندوئی کے تاریخی مقام سے 500 نایاب و نادر چیزیں دریافت ہوچکی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماسک کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی چینی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماسک پر مزاحیہ تبصرے اور میمز بنائی جانے لگیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں