(21 اکتوبر 2025): پاکستان امریکا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں ہزاروں ویب سائٹس اور آن لائن سروسز متاثر ہو گئیں صارفین مشکل میں آ گئے۔
پاکستان، امریکا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں ہزاروں ویب سائٹس اور آن لائن سروسز متاثر ہو گئیں ہیں، جس کی وجہ دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپنی ایمزون ویب سروس میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابی پیدا ہونا ہے۔
ایمیزون ویب سروسز میں تیکنیکی خرابی کے باعث اس کی تمام پروڈکٹس جیسے ایمیزون پرائم ویڈیو، ایلیکسا،ایمیزون میوزک اور کینوا سمیت متعدد ویب سائٹس اورایپس متاثر ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ اسنیپ چیٹ، زوم، سگنل، ڈزنی پلس، بینک آف اسکاٹ لینڈ، ایپک گیمزاسٹور، فلیکر، اور ہنگ سمیت دیگر درجنوں سروس بھی اس سے متاثر ہوئی ہیں۔
صرف امریکا میں دو ہزار سے زائد ویب سائٹس سست یا بند ہیں۔ دیگرمتعدد ایپلی کیشنز، ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی عارضی طور پر بند یا سست روی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے 80 لاکھ سے زائد صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ایمزون ویب سروس میں خرابی سے نہ صرف ڈیجیٹل لین دین متاثرہوا بلکہ کئی ممالک میں کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔
ترجمانی ایمیزون کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم نے خرابی کی نشاندہی کر لی ہے، بحالی کا عمل جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


