تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈسکہ : ٹی ایچ کیواسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گھناؤنی حرکتیں

ڈسکہ : سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے سرکاری اسپتال میں آپریشن تھیٹر کے او ٹی اسسٹنٹ کے گھناؤنے کرتوت سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئے، ویڈیو نے عملے کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں ڈاکٹرز کے بجائے او ٹی اسسٹنٹ کی جانب سے خاتون مریضہ کا آپریشن کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، او ٹی اسسٹنٹ نے ایک خاتون کا اپنڈکس کا آپریشن کیا اور پھر خود ہی ٹانگے بھی لگائے۔

متعدد ویڈیوز میں او ٹی اسسٹنٹ عاصم آپریشن کرتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں خواتین مریضوں کو برہنہ کرکے فلمیں بھی بنائی گئیں جبکہ کئی مریضوں کاجسم شیٹ سے نہ ڈھانپ کر ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئی۔

سی ای اوہیلتھ ڈاکٹراسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ جو کچھ آپریشن تھیٹر میں ہوا وہ اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، کسی کو بھی برہنہ حالت میں ٹریٹمنٹ کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے متعلقہ حکام سے ملزم کے خلاف ایکشن لے کر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بعد ازاں معاملہ میڈیا میں منظرعام پر آنے کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حرکت میں آگیا اور او ٹی اسسٹنٹ سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کے 4 ارکان کو معطل کردیا گیا جس میں 3 نرسیں بھی شامل ہیں۔

ادھر متعلقہ حکام کی جانب سے 6 ڈاکٹرز کو بھی شوکاز نوٹس جاریے کردیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کریں گے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ایم ایس سول اسپتال نے سرجن ڈاکٹر سمیت چھ ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں، جن میں سرجن ڈاکٹر حافظ اختر، ڈاکٹرعلی حیدر، ڈاکٹر علی مرتضی، ڈاکٹر صائمہ، ڈاکٹر نصرت اور ڈاکٹر طیبہ شامل ہیں، واقعے کی انکوائری کے لیے ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم بنا دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -