تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

‘مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ، الرٹ جاری’

اسلام آباد : وزیر وفاقی داخلہ شیخ رشید احمد نے متعدد سیاست دانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت متعدد سیاست دانوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر اداروں نے سی پیک کے خلاف منصوبے کامیاب نہ ہونے دئیے۔

شیخ رشید نے سیاسی رہنماؤں سے متعلق کہا کہ بیس سے زائد سیاسی رہنماؤں کی جانوں کو خطرات ہیں ، جس میں سے دو تین اپوزیشن کے ہیں سب کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی تھریٹ ہیں ان کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ضمنی الیکشن پر مثبت بات کی ہے، ان کی سوچ میں آرا کا فرق بھی شامل ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، دنیا میں کرونا وائرس کی مہلک وبا خطرناک شکل اختیار کررہی ہے، انہوں نے درخواست کی کہ لندن کی پروازیں بند کردی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ دہراتا ہوں کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی ورنہ عمران خان ایسی قانون سازی کرے گا کہ کرپٹ لوگ نہیں بچ سکیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے لوگوں کو امتحان میں نہ ڈالیں، وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں، کوویڈ 19 بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو موت کی طرف دھکا دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر خاندان نے کمپنی کی مشہوری کےلیے ایک آدھ آدمی چھوڑا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان اس اسمبلی کو ناجائز کہہ رہے ہیں جس وہ صدارتی امیدوار تھے، ان کا ایک خواب ہے جو پورا ہونے والا نہیں ہے، ملک کے سارے سیاسی چوہدری مر جائیں لیکن مولانا فضل الرحمان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

شیخ رشید نے بھارتی جارحیت سے متعلق کہا کہ بھارت پہلے ہی پاکستان کے اندرونی مسئلوں میں مداخلت کررہا ہے، پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو جیسا عمران خان نے کہا تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی جنگ ہوگی کہ بھارت میں مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی۔

Comments

- Advertisement -