اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کی خاتون افسر کو دھمکی آمیز خط موصول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کی خاتون افسر کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی خاتون آفیسر کو نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دھمکی آمیز خط ڈپلومیٹک ایریا کے اندر دفتر میں ایک شخص نے سیکیورٹی گارڈ کو دیا۔

خط میں یو این ایچ سی آر کی خاتون افسر میری لوسی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

جس کے بعد یواین ایچ سی آر کنٹری آفس کے نمائندے جوہارن پائیرے سیفونٹ کی جانب سے تھانہ سیکریٹریٹ میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق خط یو این ایچ سی آر کے نمائندے اندریکا راٹویٹ کے نام بھیجا گیا تھا ،جس میں ادارے کی بین الاقوامی اسٹاف ممبر میری لوسی کے خلاف دھمکی آمیز جملے درج تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، خط کیسے پہنچا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ پاک فوج کے آپریشن ‘رد الفساد’ کے تحت کارروائیاں بھی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں